0
Friday 26 Jul 2024 17:19

غزہ میں مغربی ممالک کی حمایت میں ہو رہی بربریت کو دیکھنا شرمناک ہے، پرینکا گاندھی

غزہ میں مغربی ممالک کی حمایت میں ہو رہی بربریت کو دیکھنا شرمناک ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز غزہ میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ قتتل و غارتگری کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے دنیا کی ہر ایک حکومت سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملے کی مذمت کریں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’غزہ میں ہو رہے ہولناک قتل عام میں آئے دن بے گناہ شہریوں، ماؤں، بہنوں، ڈاکٹروں، نرسوں، امدادی کارکنوں، صحافیوں، اساتذہ، ادیبوں، شاعروں، بزرگ شہریوں اور ہزاروں معصوم بچوں کے لئے صرف بولنا کافی نہیں ہے بلکہ اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لئے عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ہر صحیح سوچ رکھنے والے شخص کی اخلاقی ذمہ داری ہے (بشمول تمام اسرائیلی شہری جو نفرت اور تشدد پر یقین نہیں رکھتے) اور دنیا کی ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کی مذمت کرے اور اسے نسل کشی روکنے کے لئے مجبور کرے۔ پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تہذیب اور اخلاقیات کا دعویٰ کرنے والی دنیا میں ان کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے امریکی لیڈران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور تہذیب پر یقین رکھنے والوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے مغربی ممالک کی حمایت میں ہونے والی بربریت کو دیکھنا شرمناک ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرینکا گاندھی واڈرا نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کرنے پر عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو بلکہ فروری میں بھی پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین میں انصاف، انسانیت اور بین الاقوامی شائستگی کے تمام اصول توڑ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر غزہ میں ہو رہی ’نسل کشی‘ کے تئیں اندھا ہونے کا الزام لگایا۔
خبر کا کوڈ : 1150120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش