0
Friday 26 Jul 2024 17:30

خوفزدہ ٹرمپ کا ایران کے ہاتھوں اپنے ممکنہ قتل پر امریکی لیڈرشپ کو طعنہ

ٹرمپ کی کانپیں ٹانگ گئیں
خوفزدہ ٹرمپ کا ایران کے ہاتھوں اپنے ممکنہ قتل پر امریکی لیڈرشپ کو طعنہ
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد سامنے آیا ہے، نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں ایران کی دھمکیوں پر زور دیا تھا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیراعظم کی ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا اگر وہ مجھے قتل کرتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو امریکی لیڈروں کو بزدل تصور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے دوران ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، حملے میں گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی جبکہ 20 سالہ ملزم کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ خبریں امریکہ میڈیا میں زیرگردش ہیں کہ محور مقاومت کے مجاہدین شہدائے بغداد کے بدلے میں ٹرمپ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1150131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش