اسلام ٹائمز۔ آج یورپی یونین کے 8 رکن ممالک نے اس لیگ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بورل" کے نام ایک خط لکھا جس میں برسلز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شام کے ساتھ تعلقات کے ساتھ حوالے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ اس خط کی پہلی رپورٹ Euractiv نے دی کہ جس میں آسٹریا، کروشیا، سائپرس، جمہوریہ چیک، یونان، اٹلی، سلواکیہ اور سلوانیہ کے وزرائے خاجہ نے دستخط کئے تھے۔ اس خط میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کی اسد حکومت سے متعلق نرم پالیسیاں اپنائے۔ ان 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام میں اسد حکومت اور دیگر علاقائی عناصر کے ساتھ بات چیت کے لیے یورپی یونین سے ایک نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپی یونین نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام اور دیگر عرب ممالک و ترکیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ سال ہی جوزپ بورل نے شام پر پابندیاں لگانے پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت شام کے بارے میں یورپی یونین کی پالیسی تبدیل کرنے کا مناسب وقت نہیں۔