اسلام ٹائمز۔ قابض صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے اس کا ایک اور فوجی غزہ کی پٹی میں مارا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ گیواتی بریگیڈ کا ریزرو افسر تھا کہ جس کا نام موتی راوی (37 سال) تھا اور وہ غزہ کے جنوب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ زمینی جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
کم از کم جانی نقصان کی پالیسی پر گامزن صہیونی فوج کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق غزہ پر مسلط کردہ صیہونی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف 688 اسرائیلی فوجی ہی ہلاک ہوئے ہیں کہ جن میں سے 328 زمینی راستے سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد مارے گئے ہیں تاہم فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنے متعدد بیانات میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے اعلان کردہ اعدادوشمار درست نہیں اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصلی تعداد ان اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔