اسلام ٹائمز۔ ایران نے برطانوی حکومت کی جانب سے ایک ایرانی شہری کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے مبینہ الزام میں امریکہ کے حوالے کئے جانے کے اقدام پر تہران میں برطانوی سفیر سائمن شیرکلف کو آج وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی سفیر کو طلب کر کے اسے ایرانی شہری کی غیر قانونی گرفتاری اور اس کی امریکہ حوالگی کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایرانی شہری کی غیر قانونی گرفتاری پر ایرانی وزارت خارجہ نے تہران و لندن میں سفارتی ذرائع سے اس مسئلے کی پیروی شروع کر دی ہے اور حوالے سے انجام پانے والی کوششیں تاحال جاری ہیں۔