0
Friday 26 Jul 2024 22:20

ہم انروا کی امداد نہیں کرتے تاہم وہ "دہشتگرد تنظیم" نہیں، واشنگٹن کیجانب سے تل ابیب کا اقدام مسترد

ہم انروا کی امداد نہیں کرتے تاہم وہ "دہشتگرد تنظیم" نہیں، واشنگٹن کیجانب سے تل ابیب کا اقدام مسترد
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی، انروا (UNRWA) کو "دہشتگرد تنظیم" قرار دینے پر مبنی غیرقانونی صہیونی رژیم کے کنیسٹ (پارلیمنٹ) کا اقدام یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انروا دہشتگرد تنظیم نہیں!

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اسرائیلی رژیم سے کہا ہے کہ وہ اس قانون کو معطل کرے اور یو این آر ڈبلیو اے کے ملازمین کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

اس حوالے سے ایک نیوز کانفرنس میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم نے غزہ اور پورے خطے میں فلسطینیوں کو انسانی و دیگر اہم امداد فراہم کرنے میں انروا کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے!

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، قانون کے مطابق، ہمیں فی الحال انروا کے ذریعے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے سے "منع کیا گیا ہے" لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کی انسانی امداد میں اس تنظیم کے اقدامات کی حمایت نہیں کرتے!

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ میں قائم انروا (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر پر بارہا حملہ کیا ہے جبکہ امسال جنوری میں حماس فورسز کو انروا کے ملازمین کی مبینہ امداد پر مبنی غیرقانونی صیہونی رژیم کے بے بنیاد دعووں کے باعث امریکہ نے بھی اس تنظیم کی امداد معطل کر دی تھی!
خبر کا کوڈ : 1150201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش