0
Friday 26 Jul 2024 20:45

انگلینڈ نے نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ دیا

انگلینڈ نے نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ نئی برطانوی حکومت نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور وزیر جنگ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کی کوششوں کو روک دیا۔ فارس نیوز کے مطابق نئی برطانوی حکومت، جو لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کیر سٹارمر کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے، اس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔

مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ کے بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہونے کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور وزیر جنگ کی گرفتاری کا حکم صادر کیا تھا۔ اس عدالت نے صیہونی حکومت پر "نسل کشی" کا الزام لگایا تھا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت دنیا کی پہلی مستقل اور بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت ہے۔ اس فیصلے کی مخالفت میں پچھلی برطانوی حکومت اس عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھانا چاہتی تھی، جسے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے روک دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش