0
Friday 26 Jul 2024 18:09

مزاحمتی گروہوں کا مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

مزاحمتی گروہوں کا مشرقی شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیر الزور میں کونیکو گیس تنصیبات میں امریکی فوجی اڈے کو مزاحمتی گروہوں نے راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق المیادین ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ راکٹ اس بیس پر گرے اور آس پاس کے دیہاتوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ ان راکٹ حملوں کے ساتھ ہی امریکی لڑاکا طیاروں نے دیر الزور کے ارد گرد "الجورہ" علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کی شام عراقی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ملک کے مغرب میں عین الاسد امریکی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1150281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش