0
Saturday 27 Jul 2024 17:23

فرانسیسی ریلویز نیٹورک میں تخریبکاری کی تفصیلات

فرانسیسی ریلویز نیٹورک میں تخریبکاری کی تفصیلات
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکومت نے ابھی تک کسی فرد یا گروہ کی جانب الزام کی انگلی نہیں اٹھائی تاہم اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت اس ہفتے کے آخر تک اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ توجہ دے گی۔

علاوہ ازیں فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تیز رفتار ٹرینوں کے لئے خریدے گئے ٹکٹوں کی قیمت جو کہ اب ریگولر لائنوں پر منتقل کر دی گئی ہیں، مسافروں کو واپس کر دی جائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہزاروں تماشائی آج پیرس میں منعقد ہونے والی سال 2024ء کی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

فرانسیسی ٹرانسپورٹ کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک بڑے و بدنیتی پر مبنی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا مقصد اس کے تیز رفتار ریل نیٹورک کو تباہ کرنا اور کمپنی کے مسافروں کی نقل و حمل میں بڑی رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔

کمپنی نے کچھ ٹرینوں کو نارمل لائنوں پر ری روٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں سے بڑی تعداد کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری مرمت کے لئے ریلوے نیٹورک کی یہ رکاوٹیں کم از کم اس ہفتے کے آخر تک جاری رہ سکتی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بھی اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ تخریبکاری کی کارروائیوں کا مقصد تیز رفتار ریلوے نیٹورک کو مفلوج کرنا تھا جبکہ اس حملے کو پیرس میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب سے صرف چند گھنٹے قبل ہی انتہائی مہارت کے ساتھ منظم کیا گیا!
خبر کا کوڈ : 1150354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش