اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کا بھرپور و وسیع جواب قریب ہے۔
الحدیدہ بندرگاہ پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کیجانب اشارہ کرتے ہوئے محمد علی الحوثی نے تاکید کی کہ سربراہ انصار اللہ یمن سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کے وعدے پورے کئے جائیں گے!
واضح رہے کہ رہبر انقلاب یمن سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غاصب صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ جو وعدہ تم سے کیا گیا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا!!