0
Saturday 27 Jul 2024 19:50

نیتن یاہو مخالف برطانوی فیصلے کا فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے خیر مقدم

نیتن یاہو مخالف برطانوی فیصلے کا فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی نے برطانوی حکومت کے نیتن یاہو مخالف فیصلے کو سراہا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے نئی برطانوی حکومت کی جانب سے غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو و اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ سمیت متعدد اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر مبنی بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے دائرۂ اختیار کی تحقیقات معطل کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس اقدام کو "انصاف کی تفہیم" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے مستقبل میں فلسطین و برطانیہ کے درمیان تعاون کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ غیرقانونی صیہونی رژیم کی حمایت کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات میں سابق برطانوی حکومت نے غاصب صیہونی رژیم کے سرغناؤں کے خلاف فیصلہ سنانے پر مبنی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا اور اس بارے تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا تھا جبکہ لیبر پارٹی کی جیت اور لندن میں حکمرانوں کی تبدیلی کے بعد برسراقدار آنے والی نئی برطانوی حکومت نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے حوالے سے سابقہ برطانوی ​​حکومت کے منصوبے پر عمل نہیں کرے گی!
خبر کا کوڈ : 1150370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش