0
Saturday 27 Jul 2024 20:15

کاریش گیس فیلڈ پر حزب اللہ کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانیکا اسرائیلی دعوی

کاریش گیس فیلڈ پر حزب اللہ کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانیکا اسرائیلی دعوی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی معروف گیس فیلڈ کاریش (Karish) کی جانب محو پرواز حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے کو ٹریک کرنے اور نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

غیرقانونی اسرائیلی رژیم کے چینل 12 نے اس حوالے سے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ نشانہ بننے والا ڈرون غالباً جاسوس طیارہ تھا جو کارش گیس فیلڈ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

واضح رہے کہ کاریش گیس فیلڈ، مقبوضہ فلسطین کے ساحل سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر اور لبنان کے ساتھ سمندری سرحد پر واقع ہے اور تحقیقات کے مطابق اس گیس فیلڈ کے ذخائر تقریباً 203 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس پر مبنی ہیں جبکہ حزب اللہ لبنان بارہا خبردار کر چکی ہے کہ جب تک سرحدی لائن کا مسئلہ اور لبنان و مقبوضہ فلسطین کے حصوں کا تعین نہیں ہو جاتا، کسی کو اس گیس فیلڈ سے استفادہ کرنے کا حق حاصل نہیں!
خبر کا کوڈ : 1150372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش