اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ خان یونس اور المواصی کیمپ میں نئی "کارروائیاں" کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اس وقت مذکورہ علاقے میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزین خاندان مقیم ہیں درحالیکہ نہ صرف اسی علاقے کو غیرقانونی صیہونی رژیم کی جانب سے قبل ازیں "سیف زون" بھی قرار دیا گیا تھا بلکہ دوسرے ممالک سے آنے والی انسانی امداد بھی اکثر و بیشتر اسی علاقے میں تقسیم کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ کو خالی کرنے کا حکم ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب قبل ازیں خود اسرائیلی فوج نے ہی خانیونس کے تمام جنوبی محلوں کے مکینوں کو اس کیمپ میں منتقل ہو جانے پر مجبور کیا تھا!