0
Saturday 27 Jul 2024 21:20

روسی فوج نے یوکرین کے شہر ڈونیٹسک میں ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

روسی فوج نے یوکرین کے شہر ڈونیٹسک میں ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا
اسلام ٹائمز۔ روسی فوج نے اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک کے ایک اور حصے پر کنٹرول کا اعلان کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق ہفتے کے روز روس کی وزارت دفاع نے ملکی فوج کی نئی پیش قدمی اور یوکرین کے ڈونیٹسک صوبے کے قصبے "لوزوواٹسکوئے" کے کنٹرول کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرائنی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 1910 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں میں اس نے کم از کم 10 ہائیمارس میزائل اور 81 یوکرائنی ڈرون مار گرائے، جن میں سے 7 ڈرون روسی فوج کے اسپیشل آپریشن ایریا سے باہر تھے۔
خبر کا کوڈ : 1150508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش