اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ فارس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج "جوزف بوریل" نے ہفتے کے روز ایک تقریر میں ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر زور دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جنگ بندی کی جانی چاہیئے، ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی انسانی قوانین کا بھی احترام کیا جانا چاہیئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں آج اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 39,258 اور زخمیوں کی تعداد 90,589 تک پہنچ گئی ہے۔