0
Saturday 27 Jul 2024 21:30

"یفتاح" فوجی ٹھکانے پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

"یفتاح" فوجی ٹھکانے پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں ایک اسرائیلی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج شام (ہفتہ) کو اعلان کیا ہے کہ یہ آپریشن فلسطینی عوام کی حمایت میں اور "مرکبا" کے علاقے (جنوبی لبنان) میں کی جانے والی جارحیت اور قتل و غارت گری کے جواب میں کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں مرکبا کے اطراف کے علاقے پر حملہ کیا۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس حملے کے جواب میں اس نے خودکش ڈرونز کے اسکواڈرن کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اسرائیلی اڈے "یفتاح" کے شمال میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند یونٹ کے مقام کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ میں ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے خیمے کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ آج لبنان کی اسلامی مزاحمت نے "مسکاف عام" اڈے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات کو بھی تباہ کر دیا اور "الجراح" فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں "حدب یارون" فوجی ہیڈکوارٹر اور رمیا بیس میں دو کامیاب کارروائیوں کا اعلان کیا تھا۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں گذشتہ سال 7 اکتوبر سے لے کر اب تک صہیونی فوج کے سینکڑوں فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے متعدد بیانات میں اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، یہ کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1150514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش