0
Saturday 27 Jul 2024 21:37

مغربی کنارے کے تقریباً 10 ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں

مغربی کنارے کے تقریباً 10 ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی قیدیوں کے امور کی تنظیم نے مغربی کنارے میں زیر حراست فلسطینیوں کی تعداد میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے تقریباً 10 ہزار افراد اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق آج (ہفتہ)، قیدیوں کے امور کی تنظیم اور فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگ کے آغاز 7 اکتوبر سے اب تک 9,840 سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا ہے۔ اس بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز کم از کم 40 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں کچھ بچے، کچھ سابق قیدی اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔

اسی دوران، قیدیوں کے امور کی تنظیم اور فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ زیادہ تر گرفتاریاں مغربی کنارے کے قلقیلیہ اور نابلس کے علاقوں میں کی گئیں۔ جب اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرتی ہے تو وہ اچانک ان کے شہروں اور گھروں میں گھس کر انہیں زدوکوب کرتی اور تشدد کا نشانہ بناتی ہے، ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیتی اور ان کی ذاتی املاک کو تباہ کر دیتی ہے۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں گرفتاریوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مغربی کنارے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ حالات کے عدم استحکام اور اس کا کنٹرول کمزور ہونے سے فلسطینی بغاوت اور انتفاضہ شروع ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1150515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش