0
Sunday 28 Jul 2024 21:49

ہم مزاحمت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مجتبی امانی

ہم مزاحمت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مجتبی امانی
اسلام ٹائمز۔ بیروت میں ایرانی سفیر مجتبی امانی نے لبنان کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی دھمکیوں اور حزب اللہ کی مزاحمت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کے دفاع کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اعلی صلاحیت و اختیارات موجود ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مجتبی امانی نے لکھا کہ قابض رژیم کے ایجنڈے میں دکھاوے کے پہلوؤں سے قطع نظر، جنگ کے دائرے میں توسیع کے خطرات کے حوالے سے ہمارے موقف کا خلاصہ 3 صورتوں میں کیا جا سکتا ہے؛ سب سے پہلے تو ہمیں جنگ میں توسیع کی توقع نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ طاقت کی مسلط کردہ مساوات کی وجہ سے اس کا امکان بہت کم ہے، دوما؛ ہم جنگ نہیں چاہتے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوما؛ ہم حقیقی طور پر، کسی جنگ سے ڈرتے بھی نہیں اور ہمارے دشمنوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ہم اپنی صلاحیت و اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا کچھ کر سکتے ہیں اور اسی طرح مزاحمت کا بھرپور دفاع کرنا بھی جانتے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1150517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش