0
Sunday 28 Jul 2024 22:19

ریاستی ادارے پارا چنار میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کریں، مرکزی انجمن امامیہ گلگت

ریاستی ادارے پارا چنار میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کریں، مرکزی انجمن امامیہ گلگت
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارہ چنار میں شیعہ مومنین پر حملہ جس میں کئی افراد شہید اور بہت سارے زخمی ہوئے جو کہ سراسر ظلم، بربریت سفاکیت اور درندگی ہے، دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی سازش کاروں، دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دہشتگردوں کا ریاست پاکستان کے اندر مومنین پر تسلسل سے دہشتگرادانہ حملے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہونے کا واضح ثبوت ہے، جبکہ ملک کے اندر ہزاروں کی تعداد ملت جعفریہ کے شہداء کی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ریاست کی طرف سے دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے ہیں جس کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ حاصل نہیں ہوتا، حالانکہ ملت جعفریہ پاکستان نے ریاست کی بقاء اور امن و مان کی خاطر اپنے شہدا ء کے قاتلوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو بھی قبول کیا، ہونا تو یہ چا ہیے تھا کہ ملک میں امن بحال ہوتا، دہشتگردوں کا قلع قمع ہوتا مگر ایسا نہ ہوسکا۔
 
ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پارہ چنار میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر کے ملک میں آئین اور قانون کی عملداری کو ہر صورت بحال کریں، ملت جعفریہ ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ریاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔ہم اس موقع پر پارہ چنار کے مومنین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اْن کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش