اسلام ٹائمز۔ "ہمیں اس ناقابل قبول واقعے کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی ضرورت ہے" یہ الفاظ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں جوزپ بورل نے مزید لکھا کہ ہم تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں!
واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کی مقبوضہ گولان ہائیٹس پر واقع مجدل الشمس نامی قصبے میں میزائل آ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہو گئے تھے کہ جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس بارے امریکی حکام نے ملکی ای مجلے ایکسیس (Axios) کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ بہت پریشان ہے کیونکہ مجدل الشمس پر حملہ اسرائیل و حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ کا باعث بن جائے گا!