0
Sunday 28 Jul 2024 22:43

اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے ابتک کے حملوں میں صرف 41 صیہونی مارے گئے ہیں، اسرائیل آرمی ریڈیو

اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے ابتک کے حملوں میں صرف 41 صیہونی مارے گئے ہیں، اسرائیل آرمی ریڈیو
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے لبنانی میزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے سفاک صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے مزاحمتی حملوں میں آغاز سے لے کر اب تک ہونے والی اسرائیلی ہلاکتوں کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

کم از کم جانی نقصان کے اعلان کی پالیسی پر گامزن اس اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصوں میں حزب اللہ کے جاری حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک کل 41 صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں میں 22 غیرقانونی یہودی آبادکار اور 19 اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش