اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے محاصرے اور مومنین کی شہادتوں کے خلاف شیعیان حیدرار کی جانب سے کل ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاراچنار میں ہونے والے شیعہ قتل عام پر سیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ خاموشی، دہشتگردوں کے خلاف عدم کاروائی اور کالعدم جماعت کے رہنمائوں کو کھلی چھٹی دینے کے خلاف ملتان میں منظم احتجاجی کی تیاریاں کی جاری رہیں ہیں۔