0
Monday 29 Jul 2024 14:22

 پاکستان مرزائیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے نہیں بنا، علامہ مجاہد اسماعیل

 پاکستان مرزائیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے نہیں بنا، علامہ مجاہد اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام چیف جسٹس کے حالیہ مرزائی نواز فیصلے کے خلاف احتجاجی طور پر پرامن تحفظ ختم نبوت(ص)مارچ نکالا گیا۔ یہ مارچ چوک گھنٹہ گھر تا پریس کلب ملتان تک نکالا گیا جس کی قیادت ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی، ضلعی امیر غازی محمد افضل نقشبندی، محمد حسین بابر نے کی. اس مارچ میں ضلع ملتان کے تمام امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی. تحفظ ختم نبوت(ص)  مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ چیف جسٹس اپنا مرزائی نواز فیصلہ واپس لیں یہ پاکستان مرزائیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے نہیں بنا، پاکستان حضور (ص) کی ختم نبوت(ص) پر پہرہ دینے کے لئے بنا ہے، ختم نبوت(ص)  پر پہرہ دینا فرض اولین ہے، اس نازک وقت میں ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس ہوش کے ناخن لیں ان کے مرزائی نواز فیصلے سے پونے دو ارب مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں مزید کہا کہ یہ احتجاج ہمارا پہلا مرحلہ تھا ،حضور (ص) کا ہر غلام اپنے نبی سے وفا کرنے کے لئے تیار ہے۔

 خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر ملتان غازی محمد افضل نقشبندی نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ریڈ زون 295c ,298b, اور 298c کراس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرم چار دیواری کے اندر بھی جرم ہوتا ہے، ہم کسی مرزائی کو چار دیواری کے اندر قرآن کی تحریف کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، اگر مرزائی نواز فیصلہ واپس نا لیا گیا تو ہم مرکز کے اگلے لائحہ عمل کے منتظر ہیں اور ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔


 
خبر کا کوڈ : 1150661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش