0
Monday 29 Jul 2024 14:57

حزب اللہ کو مبینہ جواب کے بارے غاصب صیہونی کابینہ کا سکیورٹی اجلاس

حزب اللہ کو مبینہ جواب کے بارے غاصب صیہونی کابینہ کا سکیورٹی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تل ابیب کے زیرکنٹرول مقبوضہ شامی علاقے گولان ہائیٹس میں مبینہ مجدل الشمس حملے کا لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو جواب دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

غاصب اسرائیلی رژیم کے چینل 14 کے مطابق صیہونی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو و وزیر جنگ یوایو گیلانت کو، حزب اللہ لبنان کے خلاف ردعمل کے بارے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) نے بھی اس اجلاس کے نتائج کے بارے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی سلامتی کونسل نے اہداف کا تعین کر لیا ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ حملے "انتہائی محدود" لیکن "شدید اثرات کے حامل" ہوں گے!

واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں سمیت امریکی حکام کا بھی اصرار ہے کہ مقبوضہ شامی علاقے گولان ہائیٹس میں مجدل الشمس پر ہونے والے حملے کی ذمہ دار حزب اللہ ہے جبکہ امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے بھی متعدد امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ مجدل الشمس کا واقعہ اسرائیلی طیارہ شکن میزائل کی وجہ سے پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 1150673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش