0
Monday 29 Jul 2024 15:16

جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی رژیم کے ڈرون حملے

جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی رژیم کے ڈرون حملے
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے جنوبی لبنان پر، مقامی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے، غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون حملے کی خبر دی جس میں میس الجبل اور شقرا نامی قصبوں کے درمیانی فاصلے میں واقع ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں المیادین نے ہی اس علاقے میں قابض صیہونی رژیم کے دوسرے ڈرون حملے کی خبر بھی دی جس میں مذکورہ سڑک پر ہی ایک "موٹر سائیکل" کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی ذرائع کے مطابق اس حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جنوبی لبنان کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ان دونوں حملوں میں 2 افراد شہید اور 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش