0
Monday 29 Jul 2024 15:30

مغربی کنارہ، قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی شہری گرفتار

مغربی کنارہ، قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی شہری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے مغربی کنارے کے عینی شاہدین سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی قابض سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب فلسطینی مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الدھشیہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

اناطولیہ کے مطابق اس کیمپ میں داخل ہونے کے بعد غاصب اسرائیلی فوج نے اچانک ہی عام لوگوں کے گھروں میں گھس کر درجنوں نہتے فلسطینی شہریوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی گھروں میں گھسنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے درجنوں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا کہ جن میں سے بعض کارروائیوں میں کئی ایک فلسطینی خاندانوں کے تمام افراد کو ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الدھیشہ مہاجر کیمپ میں غاصب اسرائیلی فوج کے داخلے پر عام فلسطینی شہریوں نے مزاحمت بھی پیش کی جس پر غاصب اسرائیلی فوج نے سیدھی فائرنگ کی اور آنسو گیس چلائی۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ گرفتار افراد میں سے کچھ کو فوری پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے تاہم قابض اسرائیلی فورسز نے درجنوں دیگر قیدیوں کہ جن میں بعض پورے کے پورے خاندان بھی شامل ہیں، کو بغیر کچھ بتائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے!

-
خبر کا کوڈ : 1150681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش