اسلام ٹائمز۔ ایک ایسی حالت میں کہ جب غزہ کے مظلوم عوام کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے کہ جس کے باعث غزہ کی پٹی میں انواع و اقسام کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں؛ قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے رفح شہر میں نصب پینے کے صاف پانی کے ایک بڑے پمپنگ اسٹیشن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
اس خبر کو شائع کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے لکھا ہے کہ یہ پمپنگ اسٹیشن پورے رفح شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مرکز تھا جسے اسرائیلی فوج کی 401ویں بریگیڈ کے "جوانوں" نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے سفاک کمانڈروں کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد اس جگہ پر بم نصب کر کے اسے اردگرد کی کئی ایک عمارتوں سمیت تباہ کر دیا۔
ایک اسرائیلی فوجی کہ جو اس کارروائی کی فلمبندی میں مصروف ہے، کا اپنی ویڈیو کے پس منظر میں کہنا ہے: "ہفتے کے روز کو عزت دینے کے لئے"!
واضح رہے کہ جاپانی حکومت نے 3 ہزار کیوبک میٹر پانی کے ذخیرے کی گنجائش کے ساتھ اس واٹر پمپنگ اسٹیشن کو سال 2018ء میں نصب کیا تھا۔