0
Monday 29 Jul 2024 16:51

اہالیان مجدل الشمس کا مظاہرہ، نیتن یاہو ’’مجرم‘‘ قرار

اہالیان مجدل الشمس کا مظاہرہ، نیتن یاہو ’’مجرم‘‘ قرار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ شام کی گولان ہائیٹس میں واقع علاقے مجدل الشمس کا دورہ کیا ہے جہاں نیتن یاہو کی آمد کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں علاقہ مکینوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور غاصب صہپونی وزہراعظم کو مجدل الشمس میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔

-

اس حوالے سے شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) نے اپنے نمائندے سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ گولان کے مکینوں نے غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عین اسی وقت "فاشسٹ" و "مجرم" کے نعرے لگائے جب اہالیان مجدل الشمس نیتن یاہو کو وہاں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ غاصب و انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ بزالیل اسموٹریچ (Bezalel Smotrich) سمیت متعدد صیہونی اہلکار بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے گذشتہ روز مجدل الشمس پہنچے تھے تاہم شدید عوامی احتجاج کے باعث انہیں وہاں سے ناکام لوٹنا پڑا۔

-
خبر کا کوڈ : 1150699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش