0
Monday 29 Jul 2024 18:06

حکومت پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کرنیکی کوشش کر رہی ہے، جان بلیدی

حکومت پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کرنیکی کوشش کر رہی ہے، جان بلیدی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ گوادر جلسہ گاہ سے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔ جو حالات کو مزید خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ نہتے پرامن احتجاج کی اجازت ملک کا آئین اور قانون دیتا ہے۔ حکومت پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بلوچستان حکومت میں سیاسی سوج و بوج کا فقدان ہے، لیکن وفاقی حکومت کو غیر جمہوری و غیر سیاسی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ پی پی پی کی قیادت ایک مخصوص ٹولے کے ہاتھوں یرغمال نہ ہو۔ بلوچستان میں جس طرح حالات کو خراب کیا جا رہا ہے، اس کے مستقبل میں بیانک اثرات مرتب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1150707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش