0
Monday 29 Jul 2024 19:11

بجٹ نے ٹیکس دہشتگردی کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا، راہل گاندھی

بجٹ نے ٹیکس دہشتگردی کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بجٹ 2024ء 2025ء پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے چکرویہ (ایک سرکلر ٹریپ) کے بارے میں بات کی جس نے ہندوستانی عوام کو پھنسایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے میری توقع یہ تھی کہ اس سے اس چکرویہ کی طاقت کمزور ہوجائے گی اور یہ بجٹ اس ملک کے کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں، چھوٹے کاروباروں کی مدد کرے گا تاہم اس بجٹ کا واحد مقصد اجارہ داری کے کاروبار کے اس فریم ورک، سیاسی اجارہ داری کے فریم ورک اور آخر میں ایجنسیوں کی اجارہ داری کو مضبوط کرنا ہے۔ اس چکرویہ نے پہلا کام جو کیا، وہ یہ تھا کہ اس نے چھوٹے کاروباروں پر حملہ کیا جو ہمارے کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دیتے تھے۔ اس چکرویہ نے ٹیکس دہشت گردی کے ذریعے چھوٹے کاروباروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ نے اس ٹیکس دہشت گردی کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1150709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش