اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دختر بختاور بھٹو زرداری کے بعد پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے بھی پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں اسرائیل کی شمولیت پر سوال اُٹھا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اولمپکس میں اسرائیل کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس کے مطابق اولمپکس میں یوکرین میں جاری جنگ کے باعث روس کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی، لیکن فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باوجود اسے اجازت دے دی گئی۔ ایک اور اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اولمپکس میں فلسطین کے صرف 8 کھلاڑی شرکت کرنے پر مجبور ہیں، کیونکہ اسرائیل نے 342 کھلاڑیوں کو نسل کشی کے دوران شہید کر دیا ہے۔