0
Monday 29 Jul 2024 21:39

بجلی کے مسلسل بڑھتے بلوں نے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

بجلی کے مسلسل بڑھتے بلوں نے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کے مسلسل بڑھتے بلوں نے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے اور وہ ان بلوں کی ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو  اس کشمکش سے نجات دلائے، توانائی کا شعبہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جو ٹیرف مقرر کرتی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور صوبائی حکومت کی حیثیت سے ہم غریب لوگوں کو سولر پینل یا کم از کم 100 یونٹ مفت فراہم کرکے ان کی مدد کریں  گے۔

یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں آف گرڈ اور آن گرڈ پر آباد کم آمدنی والے خاندانوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے موثر تجاویز مرتب کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر توانائی سید ناصر شاہ، وزیر زراعت محمد بخش خان مہر، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، سیکرٹری توانائی مصدق خان، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1150742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش