0
Monday 29 Jul 2024 22:50

اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ، نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق المیادین نیٹ ورک نے آج شام (پیر) حماس کے سیاسی دفتر کے ایک ذریعے کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، اس تحریک کے سینیئر ارکان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ہمراہی میں، ایران کی دعوت پر نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

لبنانی چینل نے مزید بتایا کہ یہ وفد آج ایران روانہ ہوگا۔ پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب کل سہ پہر (منگل 30 جولائی) مجلس شوریٰ اسلامی کے پبلک ہال میں منعقد ہوگی، جس میں صدر، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، نائب صدر، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، سفیر اور بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے نمائندوں کی سطح کے 70 سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1150768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش