0
Monday 29 Jul 2024 22:58

نیویارک میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے

نیویارک میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ نیویارک ریاست میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم سات افراد کو گولی مار دی گئی، اس واقعہ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ نیویارک کے شمالی علاقے کے ایک پارک میں اندھی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی، "روچیسٹر" پولیس نے آج (پیر) کو اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 18:20 بجے میپل ووڈ پارک میں ایک بڑے اجتماع میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور کم از کم سات افراد کو گولی مار دی گئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں بیس سال کا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس فائرنگ کی ویڈیو بنانے والوں سے سامنے آنے اور پولیس کی مدد کرنے کا کہہ رہی ہے۔ روچیسٹر مین ہٹن، نیویارک سے 574 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ امریکہ میں ہتھیار لے کر چلنے کی آزادی کے باعث ملک بھر میں آئے روز بندوق کی گولیوں سے متعلق تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور ان واقعات میں کچھ لوگ مارے جاتے ہیں، لیکن امریکہ میں اسلحہ کی لابی اتنی طاقتور ہے کہ امریکی کانگریس بھی ہتھیار اٹھا کر چلنے کے قوانین کو محدود کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 1150769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش