0
Tuesday 30 Jul 2024 09:11

اہلیان نیلم سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں، سردار عتیق

اہلیان نیلم سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ میں اہلیان نیلم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں، وادی نیلم کے عوام کشمیر کی آزادی تک کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گئے، اگر ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت نہ روکی تو اس کے ہولناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، نیلم ویلی کے غیور عوام نے لائن آف کنٹرول پرہزاروں شہداء کے جنازے اٹھائے، ہزاروں زخ٘می ہوئے مگر ان کے حوصلے ہندوستان پست نہیں کر سکا، وادی نیلم کو اللہ تعالی نے قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے لیکن بھارتی فائرنگ کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، نیلم کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلہانہ کے مقام پر کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے موقع پر چلہانہ میں شمیم علی ملک اور سید ثقلین فدا کاظمی کی طرف سے استقبال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرباد سے نیلم کا سفر آٹھ گھنٹوں میں طے ہوتا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا کہ آنے والے وقتوں میں نیلم منی دوبئی ہو گا لوگ کہتے تھے کہ آٹھ گھنٹے کا سفر طے کر کے اٹھمقام تک کیسے جائیں گے ہماری حکومت نے چائنیز سے مل کر مظفرآباد سے اٹھمقام تک سڑک پختہ اور کشادہ کی یہ کریڈٹ مسلم کانفرنس کا ہے کہ اب مظفراباد سے اٹھمقام کا سفر صرف دو گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش