0
Tuesday 30 Jul 2024 11:35

علامہ ساجد نقوی سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پیر سید صفدر گیلانی مرکزی سیکرٹری جنرل جمیعت علماء پاکستان و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ اور مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملی امور سمیت کونسل کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، علامہ ساجد نقوی نے اتحاد امت کے حوالے سے کوششوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1150832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش