0
Tuesday 30 Jul 2024 15:40

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فیضان کراچی کی یونیورسٹیز، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق ملزم  محمد فیضان کے قبضے سے 6 گرام کوکین، 150 گرام آئس اور 110 گرام  کیٹا مائن برآمد کرلی گئی۔ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش