0
Tuesday 30 Jul 2024 17:03

ملکی و غیر ملکی حکام کی موجودگی میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری

ملکی و غیر ملکی حکام کی موجودگی میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے 9ویں صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کی تقریب حلف برداری کا آغاز ہو گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن کریم کی آیات نورانی سے ہوا۔ اس کے بعد ایران کا قومی ترانہ گایا گیا۔ اس موقع پر ایران کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت ایوان میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ متعدد غیر ملکی مہمان بھی صدر بھی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔ اس تقریب میں دفتر ولایت فقیہ کے سربراہ حجت‌ الاسلام "محمد محمدی‌ گلپایگانی"، سابق قائم مقام صدر "محمد مخبر"، مسلح افواج کے سربراہ "جنرل باقری"، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل "حسین سلامی"، وزیر دفاع جنرل "امیر آشتیانی"، وزیر داخلہ "احمد وحیدی"، قدس فورس کے سربراہ جنرل "اسماعیل قاآنی"، ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ "علی اکبر احمدیان"، چیف جسٹس "محسن اژہ ای"، "علی لاریجانی" اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ غیر ملکی مہمانوں میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، تاجکستان کے صدر، مصر کے وزیر خارجہ، جارجیا کے وزیراعظم، قازقستان کی سینیٹ کے سربراہ، اردن کے وزیر داخلہ، انڈیا کے وزیر ٹرانسپورٹ، کرغیزشتان کے نائب وزیراعظم، آرمینیاء کے وزیراعظم، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ، مالی اور ازبکستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر، برازیل کے صدارتی معاون، گھانا کے ڈپٹی سپیکر، قطر کی وزارت خارجہ کے سینئر مشیر، سری لنکا کے سپیکر، زمبابوے کے صدر، عمان کے وزیر خزانہ، ملیشیاء کے سپیکر، بنگلہ دیش کے وزیر تجارت، بحرینی وزیر خارجہ اور بیلا روس کے ڈپٹی سپیکر سمیت متعدد اقتصادی و علاقائی اتحاد کے سربراہان شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش