0
Tuesday 30 Jul 2024 21:34

افغان خواتین کے بارے امریکی کانگریس کا اجلاس "نمائش" کے سوا کچھ نہیں، طالبان

افغان خواتین کے بارے امریکی کانگریس کا اجلاس "نمائش" کے سوا کچھ نہیں، طالبان
اسلام ٹائمز۔ قطر میں طالبانی سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ افغان خواتین کے بارے امریکی کانگریس کے نمائشی اجلاس میں موجود ہوتے ہیں وہ انسانی حقوق کے دفاع کے بہانے اپنے مذموم مفاد کا حصول چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے افغان خواتین کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ وہ صرف اپنے مذموم ذاتی و سیاسی مفاد کے حصول کے لئے شریک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ حقوق نسواں کے بعض عالمی ماہرین بھی خواتین کے قومی نمائندوں کی عدم موجودگی میں منعقد ہونے والے ایسے اجلاسوں کو غیر موثر قرار دے چکے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ افغانستان میں بسنے والی اور حقیقی مسائل سے نمٹنے والی خواتین کی غیر موجودگی میں اس طرح کے اجلاسوں کا انعقاد ہرگز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1150922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش