اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو بڑی پیشکش کر دی۔ گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کی قیادت سے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں، میں دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں، بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندو بست کروں گا، ساتھ ہی دھرنے میں شریک نوجوانوں کے لئے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔