0
Tuesday 30 Jul 2024 22:40

لبنانی دارالحکومت پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ، متعدد شہید و زخمی

لبنانی دارالحکومت پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ، متعدد شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک "مہیب دھماکے" کی آواز سنی گئی جس کی وجہ اسرائیلی ڈرون طیارے کا ہوائی حملہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون طیارے نے بیروت کے جنوبی مضافات کو نشانہ بنایا ہے۔

بعض ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں نے بیروت کے ضاحیہ نامی علاقے میں ایک مسافر کار پر بھی بمباری کی ہے۔

امریکی چینل اسکائی نیوز کا دعوی ہے کہ اس حملے سے اسرائیل کا مقصد حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ تھا کیونکہ یہ دھماکہ حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اس حوالے سے عرب چینل المیادین نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بیروت دھماکہ ایک گنجان آباد علاقے پر اسرائیلی حملے کے باعث ہوا ہے، اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1150940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش