0
Tuesday 30 Jul 2024 22:41

بیروت کیخلاف اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل

بیروت کیخلاف اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے پر جعلی صیہونی رژیم کے ہوائی حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ لبنان پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک شہری عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس سے متعدد عام شہریوں کے شہید و زخمی ہونے کی توقع ہے جبکہ امریکی چینل اسکائی نیوز نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کا مقصد لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے کسی اعلی کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ تھا کیونکہ یہ دھماکہ حزب اللہ لبنان کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1150941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش