اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی رائٹرز کے ساتھ انٹرویو میں 2 سکیورٹی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا وہ اعلی کمانڈر کہ جسے بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، بچ گیا ہے۔
اس حوالے سے لبنانی طبی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مذکورہ صیہونی حملے میں 1 شہری شہید اور 17 زخمی ہوئے ہیں جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔
اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے ٹیلیویژن چینل 12 نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک "فواد شکر" شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی چینل کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اپنے اس حملے کے بارے اپنی کابینہ کو بھی بے خبر رکھا ہے کیونکہ اسے اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر پر اعتماد نہیں تھا!