0
Wednesday 31 Jul 2024 00:10

اسحاق ڈار کی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسحاق ڈار کی ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ ایران، اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے صدر پزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسحاق ڈار نے ایران کی نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔ اسحاق ڈار نے نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1150957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش