0
Wednesday 31 Jul 2024 00:21

ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان، کسی کو قتل کے فتویٰ کا حق نہیں دیا جاسکتا، اعظم نذیر تارڑ

ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان، کسی کو قتل کے فتویٰ کا حق نہیں دیا جاسکتا، اعظم نذیر تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، کسی کو قتل کا فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس حوالے سے ریاست کی زیرو ٹولرنس ہونی چاہئے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایک ایسا قانونی ایشو ہے جسے پارلیمنٹ میں ڈسکس کیا جائے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیار حاصل ہے، ملک کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ملک میں بہت اچھے عالم دین موجود ہیں، معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ فیصلے کو حرف با حرف پڑھنے کے بعد آرا مرتب کی جائے۔ یہ شرعی اور آئینی مسئلہ ہے، کمیٹی فیصلہ کرکے ایوان کو بتائے گی کیا کرنا ہے۔ اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئین کی تشریح کرتے ہوئے کچھ شقوں کو ری رائٹ کیا گیا ہے، کمیٹی کو ٹائم فریم دیں تاکہ معاملہ لٹک نہ جائے۔
خبر کا کوڈ : 1150958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش