0
Wednesday 31 Jul 2024 09:34

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انوارالحق

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے، انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور فتح یقینا کشمیریوں کی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے تمام وسائل تحریک آزادی کیلئے ہیں اور ہم ملکر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے اور ہم نئی قوت سے تمام وسائل کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے مختص کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حریت دفتر کے دورے کا مقصد نئی قیادت کو مبارک باد پیش کرنا اور 5 اگست 2024ء کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے بھی مشاورت کریں گے۔ انہوں نے مظفرآباد سے کراچی اور کراچی سے لاہور تک ریلیاں نکالنے پر حریت قیادت کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا ہمیں گفتگو سے بڑھ کر عملی جدوجہد کرنے پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ہم نے ملکر یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہندوتوا سازشوں کے باوجود تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر جدوجہد آزادی کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سے قبل حریت دفتر پہنچنے پر حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پر کشمیری مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی اور ان کی مستقل آبادکاری پر زور دیا۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ، وزراء حکومت چوہدری ارشد، چوہدری اکبر ابراہیم اور اکمل سرگالہ بھی چوہدری انوار الحق کے ہمراہ تھے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر حریت رہنما غلام احمد صفی، ایڈوکیٹ پرویز احمد، مشتاق احمد بٹ، محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، اعجاز رحمانی، شیخ عبدالمتین، حاجی محمد سلطان، راجہ خادم حسین، حسن البنا، شیخ محمد یعقوب، امتیاز وانی، زاہد اشرف، محمد شفیع ڈار، عدیل مشتاق، سید گلشن، میاں مظفر، الطاف احمد بٹ، محمد اشرف ڈار، انجینئر محمود، نذیر کرنائی، منظور احمد ڈار، عبدالماجد شیخ، خالد شبیر، عبدالحمید لون، عبدالمجید میر، خورشید میر، بینظیرصاحبہ، شوکت بٹ، منظور احمد شاہ اور قاضی عمران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1151015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش