0
Wednesday 31 Jul 2024 10:10

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد فلسطین میں ملک گیر ہڑتال کی کال

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد فلسطین میں ملک گیر ہڑتال کی کال
اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت کے بعد فلسطین میں ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطین کے نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے قتل اور ان کی شہادت کے بعد ملک گیر ہڑتال اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنی فعالیت اور سرگرمیاں تیز کرنے کی کال دی گئی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج صبح اسلامی مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کی وجوہات اور دیگر عوامل کی دقیق تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1151033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش