0
Wednesday 31 Jul 2024 09:12

اسماعیل ہنیہ کی شہادت بزدلانہ اقدام ہے، اسے بے جواب نہیں چھوڑا جائیگا، موسیٰ ابو مرزوق

اسماعیل ہنیہ کی شہادت بزدلانہ اقدام ہے، اسے بے جواب نہیں چھوڑا جائیگا، موسیٰ ابو مرزوق
اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی بیورو کے ایک سینیئر رکن نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام بے جواب نہیں رہے گا۔ فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک اعلیٰ ترین رکن موسیٰ ابو مرزوق نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک "بزدلانہ فعل" ہے اور حتماً اس کا جواب دیا جائے گا۔ حماس کے رہنماء سامی ابو زہری نے بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل اور شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ تہران میں جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے۔ اس واقعے کی وجوہات اور دیگر عوامل کی دقیق تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1151034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش