0
Wednesday 31 Jul 2024 11:00

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا فیالونگ پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا فیالونگ پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ گرانٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے پھیالونگ ڈائیورجن پروجیکٹ کیلئے چینی ایکسیوٹر اور 15 کروڑ کی رقم گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ انجمن امامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکردو میں پھیالونگ واٹر ڈائیورجن پراجیکٹ کے روح رواں و صدر انجمن امامیہ بلتستان/ نائب امام جمعہ آغا سید باقر الحسینی اور ادارہ آفتاب (انچن فاونڈیشن برائے ترقیاتی امور بلتستان ) کی کابینہ کے ممبران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلبر خان نے پھیالونگ ڈائیورجن پروجیکٹ کیلئے چینی ایکسیوٹر اور 15 کروڑ کی رقم گرانٹ دینے کا اعلان کیا، ادارہ آفتاب عوامی نوعیت کے اہم منصوبے پر گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے تعاؤن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سکردو شہر میں پانی کے سنگین مسئلے کی بابت انجمن امامیہ کے اقدام کو تقویت بخشی ہے، جوکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 1151049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش