اسلام ٹائمز۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے پہلے ردعمل میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ وہ ان کے قتل کی خبر سے آگاہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے پہلے ردعمل میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ وہ ان کے قتل سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج صبح اسلامی مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔